لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے وٹو ہاﺅس لاہور میں پارٹی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی فرعونیت، منتقم مزاجی اور ہٹ دھرمی کی سزا بھگت رہی ہے اور اللہ کی پکڑ نے ان کو اپنی گرفت میں لے لےا ہے۔ ایک طرف عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہیں اور دوسری طرف فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کے نتیجے میں لڈو کھائے، مٹھائیں تقسیم کی اور شادیانے بجائے اور پھر اسی جے آئی ٹی کو بُرا بھلا کہا اب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول نہ کرنے کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔
لیگی قیادت ہٹ دھرمی کی سزا بھگت رہی ہے:منظور وٹو
Jul 31, 2017