صومالیہ میں لڑائی، افریقی یونین کے 39فوجی ہلاک کردیئے: الشباب کا دعویٰ

موغا دیشو(اے ایف پی) القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجو گروپ الشباب کے جنگجوئوں نے صومالیہ کے علاقہ زیریںشبیلے میں لڑائی میں لڑائی کے دوران افریقی یونین میں شامل 39فوجیوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے ریڈیو سٹیشن پر ترجمان نے دعویٰ کیا جبکہ آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہ ہوسکی۔ عبدالعزیز ابو مذاب نے بتایا مرنیوالوں میں سینئر کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ عالمی حمایت یافتہ حکومت اور الشباب سے نمٹنے کیلئے افریقی یونین میں22ہزار فوجی شامل اور انکا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن