برازیل میں فٹبال میچ کور کرنے والے رپورٹر کو موت کی دھمکیاں

ساپالو(صباح نیوز)برازیل میں فٹبال میچ کور کرنے والے رپورٹر کو موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔برازیل میں کلب فٹبال میچ کے دوران فرائض انجام دینے والے ٹی وی رپورٹر کو موت کی دھمکیاں ملنے لگیں، کوپا ڈو برازیل کے کوارٹر فائنل میں شریک ٹیم سانتوس کی جانب سے ایرک فاریا پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنا کام کرنے کے بجائے آفیشلز کی توجہ منتشر کرنا چاہی، اس الزام کے بعد رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں تاہم انہوں نے کھیل پر کسی بھی انداز میں اثر انداز ہونے کا الزام رد کردیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن