ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ قوم کے سامنے حلفی بیان دے رہا ہوں, کبھی عہدے اور اقتدار کی دعا نہیں مانگی، دو ہزار چودہ میں دھرنے کے وقت عمران خان نے کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے جانے کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دیںگے,مجھے بتایا گیا کہ جج اپنی چھٹیاں کینسل کریں گے اور انہوں نے کیں, عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ تحلیل ہوگی اور نواز شریف مستعفی ہوجائیں گے,ٹیکنوکریٹ کی حکومت بن جائے گی پھر نئے انتخابات ہوں گے۔,تحریک انصاف کے مقابلے پر آنے کی جرات کوئی نہیں کرسکے جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بن جائے گی.
انہوں نے کہا کہ عارف علوی،شفقت محمود اور شیریں مزاری نے مجھے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنےکیلئے تیار بیٹھا ہے,ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں,مجھے کہاکہ آپ عمران کو سمجھائیں۔ جس پرعمران خان سے کہا آئین کو سمجھنے کی کوشش کریں,ان کوپارلیمنٹ پرحملے سے روکا۔ عمران خان میری بات مان گئے تھے لیکن بعد میں مکر گئے۔ عمران خان حلف اٹھا کرمیری باتوں کی تردیدکریں۔جاویدہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے آفر تھی میں استعفیٰ نہ دوں اورپی ٹی آئی میں رہوں اور فارور ڈبلاک بناؤں لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ جاوید ہاشمی کا تھا کہ پرویز مشرف انتہائی بزدل انسان ہے, ہمیشہ نظام کی جنگ لڑتا رہا ہوں گا۔