پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس47 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کچھ عرصہ مندی رہنے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں بہتری آنا شروع ہوگئی ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی، کراچی میں 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس47 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہونے والی حالیہ تیزی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی وجہ سے دیکھنے میں آرہی ہے ۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 106 پوائنٹس رہی اور 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے تھی۔ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 107 ارب اضافے سے 9 ہزار 514 ارب روپے ہوگئی جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 912 پر بند ہوا۔پانامہ کیس کے بعد ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن