سید خالد شاہ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں :پروفیسر انواراحمدزئی

Jul 31, 2018

کراچی ( نیوز رپورٹر ) آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین اور نیشنل ایجوکیشن کونسل کے سربراہ سید خالدشاہ مرحوم کی فاتحہء چہلم ان کے صاحبزادے سید طارق شاہ کے زیرنگرانی ان کی رہائش گاہ بلاک۔Lنارتھ ناظم آباد پر منعقدہوئی جس میں سابقہ چیئرمین انٹربورڈ اور معروف علمی وادبی شخصیت پروفیسر انوار احمد زئی، جے یوپی کے رہنما محمدشکیل قاسمی، سینئر صحافی محمدامین،ڈاکٹرفہیم دانش،ڈاکٹرایوب عباسی، سید سبطین نقوی،مختاراجمیری،پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرکے جنرل سیکریٹری سیدحامدحسین،شبیربٹ،ماہرین تعلیم ارشدعلی خان، محمدعمران خان، جمیل اظہر ملک،محمداحمد،سید امین الحق، سید انیس ہاشمی، عماریاسربابر، شبیہ احمدصدیقی،وسیع احمداویسی،تنویر ملک،عبدالمجید ابدانی ، سید شاداب حسین واحدی،سیدنبی احمدرضوی،مہربان علی خان،راشداختر،ڈاکٹرخالدمحمودصدیقی، کنزیومررائٹس کے کوکب اقبال اور ریاض مہرسمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور تعلیمی شخصیات کے علاوہ پرائیویٹ اسکولوں کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران اور اراکین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے سید خالد شاہ کی علمی،ادبی، ملی اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ سید خالد شاہ کی شخصیت ہمہ جہت کردارکی حامل تھی انہوں نے ہر فورم پر اپنی خدمات پیش کیں خصوصاً نجی تعلیمی اداروں کی ترقی اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں سید خالد شاہ کاکرداراہم ترین ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ فروغ تعلیم کے لئے ہمہ وقت کوشاں ایک درخشندہ ستارہ ہم سے رخصت ہوگیا،اب ان کے جانشین سید طارق شاہ کو چاہئے کہ سید خالد شاہ مشن کو پوراکریں اور ان کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے قدم آگے بڑھائیں۔

مزیدخبریں