صدر موگابے کی معزولی کے بعد زمبابوے میں پہلی بار انتخابات

Jul 31, 2018

ہرارے (اے ایف پی) زمبابوے میں سابق صدر رابرٹ موگابے کے اقتدار سے علیحدگی کے بعد پہلی بار الیکشن کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے صدارتی انتخاب بھی ہوا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے عزم کا اظہار کیا بیلٹ فراڈ روک کر حکمران زانو (PF) اتحاد کو شکست دیں گے۔ صبح سے ہی پولنگ سٹیشنوں کے سامنے لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ شہری انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک ووٹر نے کہا میں اپنے بچوں کا بہتر مستقبل چاہتا ہوں۔ صدر ایمرسن مناگوا کا اپوزیشن لیڈر نیلسن چمیسا سے تاریخی مقابلہ ہے۔

مزیدخبریں