فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شیخوپورہ روڈ پر بلوچنی کے قریب لاہور جانے والے بس کو لوٹ لیا۔ درجنوں وارداتیں ہو گئیں، ڈاکوؤں نے دو درجن کے قریب مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، گھڑیاں، موبائل اور دیگر سامان چھیننے کے بعد فرار ہو گئے۔ یہ مسافر بس ساہیانوالہ سے لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ جا رہی تھی جبکہ ڈکیتی کی تین درجن دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے کھرڑیانوالہ کے چک نمبر73 میں موٹرسائیکل سوار فاروق کو لوٹ مار کے بعد مزاحمت کرنے پر زخمی کر دیا۔ دکاندار کو آٹھ لاکھ چھیننے کے بعد گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔