تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں : مودی : عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے مشترکہ تدابیر کرنا ہونگی : عمران خان

Jul 31, 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون کرکے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے اورنیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں،معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوفون کیا۔ معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہئے ،جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔ علاوہ ازیں چینی سفیر نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میںملاقات کی۔ اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے مطابق سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے مبارکباد دی۔ چینی سفیر نے انتخابات کے بعد خطاب میں چین سے متعلق خیالات کا خیرمقدم کیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان، چین کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ اصلاحات، قانون کی بالادستی کیلئے پی ٹی آئی کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے۔ معیشت، سفارت، عالمی معاملات میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چینی سفیر کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ عمران خان نے تہنیتی پیغامات اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف چین، پاکستان تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ تحفظ ماحولیات کیلئے چین سے اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مزید برآں عمران خان کو مالدیپ کے صدر نے ٹیلی فون کرکے الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد دی۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستان اور نئی آنے والی حکومت کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کو مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے پیر کے روز ٹیلی فون کرکے نیک خواہشات اور مل کر کام کرنے کا اظہار کیا۔ اس موقع پرعمران خان نے مالدیپ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناءایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط لکھا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں۔ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔ ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔
عمران/ چینی، ایرانی سفیر

مزیدخبریں