;تین ماہ سے جاری ایمنسٹی سکیم کا آج آخری دن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کالا دھن سفید کرنے کے لئے گزشتہ تین ماہ سے جاری سکیم کا آج آخری روز ہے اور اس کی معیاد میں مزید توسیع نہیں کی جا رہی۔ اس سکیم سے 105 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔ دریں اثناءذرائع نے بتایا ہے کہ ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد کرنے والی وزارت اور اداروں کی طرف سے نئی حکومت کو سفارش کی جائے گی کہ غیرملکی اثاثے ظاہر کرنے والی سکیم کو جاری رکھا جائے جبکہ اندرون ملک اثاثوں کی سکیم میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سفارش نئی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کے اجلاس میں دی جانیوالی پری زنٹیشن میں دی جائے گی۔ ان اداروں کا م¶قف ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بیرونی ممالک سے معلومات کا حصول شروع ہو جائے گا۔ جس سے غیر ملکی اثاثوں کے حامل افراد پر دبا¶ آئے گا۔ اس کے پیش نظر سکیم پر عملدرآمد کو جاری رکھا جائے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیم کے تحت ہزاروں افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کئے۔ ایف بی آر رات 12 بجے کے بعد کوئی ڈکلیئریشن قبول نہیں کرے گا۔
ایمنسٹی سکیم

ای پیپر دی نیشن