لاہور(اے پی پی )مسلم لیگ ق کے رہنماءمونس الہی آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور کے تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہو گئے۔نیب ذرائع کے مطابق مونس الہی کو آف شور کمپنی کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پیر کے روز نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروایا۔انھوں نے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دیے اور اپنا ریکارڈ بھی فراہم کیا۔
مونس الٰہی
آف شور کمپنی کیس،مونس الٰہی نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے
Jul 31, 2018