اوپن یونیورسٹی نے میٹرک مکمل کرنے والے طلبہ کوپروویژنل سرٹیفیکیٹس ارسال کر دیں

Jul 31, 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس ارسال کردئیے ہیں جبکہ ایف اے پروگرام کے کمپلیٹرز)پروویژنل سرٹیفکیٹس( آئندہ دو دنوں میں ارسال کردئیے جائیں گے ۔جن طلبہ کو پروویژنل سرٹیفیکٹ ارسال کردئیے ہیں ٗ ان کو بذریعہ ایس ایم ایس دے دی گئی ہے۔کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے ہیں تاکہ طلبہ بروقت اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور اگلے پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں۔ویب سائٹ سے ڈائون لوڈڈ سرٹیفیکیٹ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔ایف اے پروگرام کے پروویژنل سرٹیفکیٹ دو دنوں تک ویب سائٹ پر دستیاب کردئیے جائیں گے۔ بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان 15اگست تک متوقع ہے۔نئے سمسٹر کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامزکے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے

مزیدخبریں