مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس، اکرم شیخ نے استغاثہ کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں مصروف قانون دان اکرم شیخ نے استغاثہ کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا۔ اکرم شیخ نے استعفیٰ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو بھجوا دیا۔ استعفے کے متن میں کہاگیا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں شہادتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ پرویزمشرف کا حتمی بیان قلمبند کرنے کیلئے تاریخ مقرر کی گئی۔ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل پانے جارہی ہے۔ گزشتہ حکومت نے سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ مناسب سمجھتا ہوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں۔ نئی منتخب حکومت سنگین غداری کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہے تو نیا پراسیکیوٹر تعینات کرے۔
اکرم شیخ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...