شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی جمیلہ یونس ، میڈم الماس خورشید،مہوش رضائ، فوزیہ جاوید، عصمت خرم نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے خواتین ونگ کی کارکردگی مثالی رہی پارٹی امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلانے پر خواتین کارکنان ْخراج تحسین کی حقدار ہیں خواتین کارکنان نے جس طرح ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور انتخابی مہم میں حصہ لیا وہ قابلِ تحسین ہے خواتین کی بھرپور جدوجہد رنگ لائی ہے تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ، انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کووہ ریاست بنائے گی جہاں اسلاف کی روایات کاتسلسل بڑھتاہوانظرآئے گااورکوئی بھی ہمیں ہماری آزادی سلامتی امن دفاعی صلاحیت کے حوالے سے نہ ڈکٹیشن دے سکے گااورنہ ہی چیلنج کرسکے گاپاکستان ایک خودمختار ملک ہونے کے ناطے خود انحصاری کی منزل پرگامزن ہوگا ۔