شیخوپورہ:صفائی،نکاسی آب کا نظام درہم برہم،گلیاں،بازار جوہڑ بن گئے

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے پوش علاقہ اور فوڈ سٹریٹ کے قریب نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث سیوریج کا گندا پانی سڑکوں گلیوں محلوں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ اس علاقہ میں کراچی کی طرز پر کچرے کے ڈھیر بلدیہ شیخوپورہ اور ضلعی انتظامیہ کہ ناقص حکمت عملی کی واضح مثال بن چکے ہیں گندگی اور گندے پانی کے باعث علاقہ میں بدبو تعفن اور جرا ثیم سے عوام بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انہی گلیوں محلوں کے ملحقہ سول کوارٹر روڈ /فوڈ سٹریٹ بھی واقع ہے جہاں عوام جراثیم شدہ کھانا کھا کر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ شیخوپورہ میں سیوریج کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث گندا پانی گٹروں سے ابل رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی روز سے گندگی کے ڈھیر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں ہائوسنگ کالونی شرقپور روڈ مین بائی پا س ریلوے لائن محلہ پرانا شہر بہاری کالونی اور دیگر علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظام کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے کوئی بھی حکومتی اہلکار صفائی اور کچڑے کو اٹھانے کی ذمہ داری قبول نہیں کررہا ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر راہ فرار اختیار کی جا ہی ہے شہریوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران قومی خزانہ سے بھاری تنخواہیں تو لے رہے ہیں مگر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر کاغذ سیاہ کر رہے ہیں شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کو فوری طور پر درست کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن