پتوکی (نمائندہ خصوصی)این اے 140سے رکن قومی اسمبلی و ضلعی رہنماء تحر یک انصاف سردار طالب حسن نکئی اور ایم پی اے سردار آصف نکئی نے کارکنو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کے حق میں ووٹ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں تبد یلی چاہتے ہیں نگراں حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر تمام اداروں نے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کراکر اپنی ذمہ داریاں جس احسن انداز سے انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو افہام و تفہیم کی راہ اپناتے ہوئے ملک و قوم کے مستقبل کی بہتری کیلئے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک سے غر بت اور بے رو زگاری کا خاتمہ کر کے ترقی کے دروازے کھو لیں گے اس موقع پرایم پی اے پیر مختار احمد، سردار ایاز نکئی ،اویس نکئی ،شہادت بھٹی،مر اتب جٹ ،شیخ عبد الرزاق ، عمران چو دھری ،نو ید شیخ ،جاوید سہو ترا ،حافظ قنبر عباس اوردیگر بھی مو جود تھے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بناکر جمہوری عمل کو تسلسل کیساتھ جاری رکھنا انتہائی خوش آئند عمل ہے، تحر یک انصاف عوام کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی ۔