دبئی: بھارتی بچی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا بنگلہ دیشی قاری گرفتار

دْبئی(آن لائن) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک قاری کو پندرہ سالہ لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیاگیا۔ استغاثہ کے مطابق چالیس سالہ بنگلہ دیشی قاری نے بھارت سے تعلق رکھنے والی کم سن لڑکی کو سپارہ پڑھانے کے دوران پانچ مختلف موقعوں پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد جنسی ہراسگی کے الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ المرقبت کے علاقے میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہے۔ ملزم پچھلے تین ماہ سے اْسے گھر پر سپارہ پڑھانے آتا تھا۔ اس دوران اس نے مختلف مواقع پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا اور والدین کو بتانے سے منع کیا آخرکار بچی نے والدین کو اس کی شرمناک حرکت کے بارے میں بتا دیا۔والدین نے فوراً پولیس کو فون کر کے سارے معاملے کی اطلاع دی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس اور استغاثہ کی حراست کی دوران اپنے جْرم کا اعتراف کر تے ہوئے کہا تھا کہ وہ کم سن لڑکی کو غیر مناسب انداز سے چھْونے اور چْومنے پر شرمسار ہے۔ تاہم عدالت میں وہ اپنے بیان سے مْکر گیا اور یہی کہتا رہا کہ وہ بھارتی کم سن لڑکی کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتا ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ12 اگست کو سْنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...