منی پور: بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکتیں، بھارتی فوجی افسروں نے بھانڈہ پھوڑنے پر لیفٹیننٹ کرنل کو قید کر لیا، ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج شورش زدہ ریاست منی پور میں جعلی مقابلوں اور جھڑپوں میں نوجوانوں کی ہلاکت اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث نکلی، فوجی افسر نے بھانڈہ پھوڑا تو اسے چند ساتھی افسروں نے سرکاری رہائش سے اٹھاکر قید کر دیا۔ لیفٹیننٹ کرنل دھرم ویرسنگھ کو منی پور ہائیکورٹ کے حکم پر فوجی افسروں کی قید سے رہائی ملی دھرم ویر سنگھ کی رہائی کے لئے اسکی بیوی رنجو سنگھ نے عدالت سے رجوع کیا تھا دھرم ویر سنگھ نے عدالت کو بیان حلفی کے ذریعے بتایا کہ فوجی افسروں کے کرتوت دیکھ کر انہوں نے صدائے احتجاج بلند کی فوجی حکام کو خطوط لکھے جس پر ساتھی فوجی اسکے دشمن بن گئے۔ دھرم ویر جو 3کور کے انٹیلی جنس یونٹ واقع امپھال میں تعینات ہے کو چھائونی کے ہی ایک ریسٹ ہائوس میں قیدی بنا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ 3کور کے انٹیلی جنس یونٹ کے افسروں اہلکاروں نے 3نوجوانوں ہچم نوبی آر کے رونیل اور پریم کو اغوا کرنے کے بعد بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فوجی میس کے عقب میں گولیاں مارکر قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن