اسلام آباد (آئی این پی) نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر چین جانے والے تین مسافروں سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پیر کو نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر چین جانے والے تین مسافروں سمیت چار افراد گرفتار کرلئے۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر بیجنگ سے جگر ٹرانسپلانٹ کرانا چاہتا تھا۔ مریض کے ڈونر علی ضیاء کو بھی گرفتار کرلیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی سمگلر نے ویزے کے لئے چھ لاکھ روپے لئے تھے مسافروں کا ایجنٹ انسانی اعضاء کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔