خیبر (صباح نیوز)ضلع خیبر میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے قانونی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی دھجیاں اڑا دیں ۔ضلع خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے این اے 43 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار نور الحق قادری کی جیت پر سرکاری اسلحے اور سرکاری کارتوسوں کا بے در یغ استعمال کیا۔ وردی پہنے افسران بھی نو منتخب ایم این اے نور الحق قادری کے استقبال کے طور پر بے دریغ فائرنگ کرتے رہے۔