گگو منڈی : پاپڑ کے پیکٹ میں مردہ چھپکلی برآمد، کھانے سے دو بچوں کی حالت غیر، حالت تشویشناک

Jul 31, 2018

گگو منڈی ( نامہ نگار)ناقص پاپڑ کھانے سے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پاپڑوں کے پیکٹ میں مبینہ طور پر مردہ چھپکلی پائی گئی ۔ بستی محمد پورہ کے رہائشی نبیل مشتاق نے گرلز سکول کے قریب واقع دکان سے پاپڑ خریدے جن کے کھانے سے اس کے کمسن بچوں حمزہ شوکت اور تحریم فاطمہ کی طبیعت بگڑنے لگی اور قے کرنے لگے اور سر چکرانے لگا بچوں کو فوری طور پر مقامی نجی ہسپتال ڈاکٹر ارشاد کے پاس لے جایا گیا جنہوں نے فوری طور پر دونوں کو طبی امداد دی اور پاپڑ والے پیکٹ کو چیک کیا تو اس میں سے مبینہ طور پر پاپڑوں کے ساتھ تلی ہوئی چھپکلی برآ مد ہوئی۔ شہریوں نے کھانے پینے کی ناقص اشیا کی کھلے عام فروخت پر شدید احتجاج کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر کھانے پینے کی ناقص اشیا تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں