اسلام آباد(آئی این پی) نگران وزیرِدفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی دوطرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاک وچو بند دستے نے وزیرِدفاع کو سلامی پیش کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور، بحرِ ہند کی سکیورٹی صورت حال اورپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیرِ دفاع نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا۔