ملتان (نامہ نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل لائسنسداران و متولیان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا یکم محرم الحرام سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں‘ گلیوں کی تعمیر و مرمت ‘ سیوریج‘ سٹریٹ لائٹس صفائی و ستھرائی سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لئے عملی طورپر کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میئر آفس میں تحفظ عزاداری حضرت امام حسینؓ پنجاب کے مرکزی صدر شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداران و متولیان سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر تفحظ عزاداری حضرت امام حسینؓ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز سمیت لائسنسداران و متولیان مخدوم سید صدر الدین گیلانی‘ خلیفہ الطاف حسین‘ قاضی غضنفر حسین اعوان ‘ مخدوم سید چن چراغ مشہدی‘ فدا حسین‘ سید آغا حسین شاہ‘ حاجی عنایت حسین ‘ شبیر حسین ملنگ‘ مخدوم سجاد عباس‘ سید اظہر عباس‘ محمد سلیم‘ سید احمد رضا گردیزی‘ سجاد حسین نمبردار ثمر عباس کھوکھر‘ محمد عباس شمسی‘ عباس نقوی‘ مجید قیصرانی ‘ خالد خان‘ طارق مجید چوہان ‘ وسیم زیدی و دیگر موجود تھے اس موقع پر سید طالب حسین پرواز نے میئر ملتان کو ماتمی جلوس روٹس پر مسائل کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔