پائینر یونٹی کا اجلاس‘ شہباز شریف ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کو ضلعی انتظامیہ کے آفیسر کے گھر بلانے کی مذمت‘ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے

Jul 31, 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) پائینر یونٹی کا اجلاس صدارتی امیدوار ڈاکٹر مہناز خاکوانی ‘ پروفیسر کاشف چشتی‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسر کی جانب سے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کو گھر بلانے کی شدید مذمت کی گئی اور اس حرکت کو غیر اخلاقی و غیر قانونی قرار دے کر ڈاکٹرز کمیونٹی کی طرف سے اس پر شدید احتجاج کیا گیا اجلاس میں شہباز شریف ‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور مریضوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے اور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا گیا اجلاس کے بعد پائینر یونٹی کی صدر امیدوار ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپنے دیگر امیدواروں ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی‘ ڈاکٹر اشرف واہلہ‘ ڈاکٹر عاطر فیاض‘ ڈاکٹر آفتاب شاہ‘ ڈاکٹر یاسر زیدی‘ ڈاکٹر شباب خاکوانی‘ ڈاکٹر فرحان میرانی‘ ڈاکٹر رانا عدنان‘ ڈاکٹر ذیشان‘ ڈاکٹر صائمہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر پائینر یونٹی کے دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں