بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو آئندہ سال تک ملتوی کر دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو آئندہ سال تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نئے شیڈول کے تحت ؒلیگ کا آغاز پانچ جنوری سے ہوگا۔ ٹورنا منٹ گورننگ کونسل اراکین اور فرنچائز کے نمائندوں نے ملاقات کے بعد اس بات کا اعلان کیا ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں اس لئے لیگ کو جنوبی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب ایونٹ پانچ جنوری سے آٹھ فروری تک کھیلا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی اورہم تاریخ کو حتمی شکل دینے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کاباضابطہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...