ایشین گیمزکیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان‘ 4تبدیلیاں

Jul 31, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئیں ۔ ایونٹ میں رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔کراچی کے اصلاح الدین اینڈ ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے جاری تربیتی کیمپ کے اختتام پر چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ا یشینز گیمز کی اعلان کردہ ٹیم میں رضوان سینئر کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عماد شکیل نائب کپتان، عمران بٹ، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر، فیصل قادر ، راشد محمود، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، توثیق ارشد، اعجاز احمد، ابوبکر محمود، عتیق ارشد، علی شان، دلبر اور جنید منظور شامل ہیں۔

مزیدخبریں