ضلع ٹھٹہ کے دیہات میں خسرہ سے ایک ہفتہ میں 9بچے چل بسے

ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ)غلام اللہ شہر کے قریب سات دن کے دوران خسرہ کی بیماری کے باعث 9بچے ہلاک ہوچکے ہیں جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ میر محمد جونیجو میں 3 برس کا صدام دو برس کا دلبر چار برس کاتماچی اور 2 برس کی شاہدہ خسرہ کی بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ مزید بچوں کی ضلع میں خسر ہ سے ہلاکت کی اطلاع ہے۔ گوٹھ کے مکینوں غلام محمد سموں کریم بخش رب ڈنوں جونیجو نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر طبی ڈاکٹروں کو گوٹھ میں بھیج کر متاثر بچوں کا علاج کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن