ڈالرکی قیمت فروخت123روپےکی سطح پر آگئی

Jul 31, 2018 | 11:38

ویب ڈیسک

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت123 روپے کی سطح پر آگئی۔بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اور ا?ج کاروبار کے ا?غا زمیں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا۔گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 125 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔انٹربینک مارکیٹ میں ا?غاز کے بعد ٹریڈنگ کے دوران ڈالر پوزیشن قدرے بہتر ہوئی اور اسکی قدر میں ایک روپے سے ڈیڑھ روپے کی کمی نوٹ کی گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کے مطابق پرامن ماحول میں منعقد ہونے والے انتخابات سے کرنسی مارکیٹ میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے اور لوگوں نے محدود پیمانے پر کرنسی مارکیٹ کا رخ کیاہے۔ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب انتہائی محدود ہوگئی جس سے امکان ہے کہ ا?ئندہ دنوں میں ڈالر کی قدرمیں مزید کمی آئے گی۔

مزیدخبریں