ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کے والد انتقال کر گئے،قل کل ہونگے‘چودھری پرویزالٰہی کا اظہار تعزیت

لاہور ( سپیشل رپورٹر+نیوز رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کے والد انتقال کر گئے ان کو سینکٹروں سوگواروں کی موجودگی میں گزشتہ روز سپر خاک کر دیا گیا ۔ ان کی رسم قل کل بروز جمعرات محمد مسجد حالی روڈ گلبر گ تھری میں ادا کی جائے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضیٰ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد سید اقبال حسین شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن