لاہور(نیوزرپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیرصدارت عید کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحٰی پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ایل ڈبلیو ایم سی نے عید سے قبل، عید کے دوران اور عید کے بعد کی صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ بڑی مساجد کی صفائی ستھرائی کروائی جائے اور عید کے دوران جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے 8500 کنٹینرز فیلڈ میں موجود ہوں گے اورجس علاقے میں صفائی نہ ہوگی اس کا افسر گھر نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ جتماعی قربان گاہوں کے پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے۔ضلعی انتظامیہ لاہور پاکستان کے73 ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے یوسی، تحصیل ، ضلع کی سطح پر پروگرام کو ترتیب ی دیا جارہا ہے۔عوام لناس کو یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کیے لیے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ شہر کی اہم مارکیٹوں میں یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹے جائیں گے۔ لبرٹی ،چیئر نگ کراس،َالحمرا، عسکری میوزم میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹربیوٹ وال بھی بنائی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے 14 اگست کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ہر محکمہ نے علیحدہ علیحدہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ مال روڈ، ہال روڈ، انارکلی، شاہ عالم مارکیٹ کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔