لاہور (خصوصی نامہ نگار)کل مسالک علماء بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کا یکم اگست تا10اگست عشرہ مساوات منانے کا اعلان کر دیا،کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمدعاصم مخدوم اور ہیومن فرینڈزآرگنائزیشن کے سربراہ ساجد کرسٹوفر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یکم اگست تا 10اگست عشرہ مساوات منایا جائے گا،پاکستانی جس کا کسی بھی مذہب سے تعلق ہو برابرکی حیثیت رکھتاہے،ملک بھر میں 10روزہ تقریبات منعقد ہونگی،مسجد ،مدرسہ ،چرچ،مندر،گردوارہ میں مساوات کانفرنسزز سیمینار منعقد ہونگے، مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ ساجد کرسٹوفر نے کہا کہ انسانیت کی بنیاد پرہمیں ایک دوسرے کی قدر کرنی چاہیے۔