کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اپنے حلقوں کا دورہ بارشوں کے پیش آنے والی صورتحال اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدر نے اپنے حلقے میں بفرزون ، فاطمہ جناح ، شادمان ، نصرت بھٹو کالونی اور دیگر مقامات پر کارکنان کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نکاسی آب کے لیے کوششیں کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان رضاکارانہ طور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں پورا شہر سوئمنگ پول میں تبدیل ہوگیا ہے مگر وزیر بلدیات رین کوٹ پہن کر ڈرامے بازیاں کرنے میں مصروف ہیں دس رو ز سے رین الرٹ جاری ہونے کے باوجود وزیربلدیات ڈرامے بازی میں مصروف رہے پیپلزپارٹی نے کراچی کو ڈبونے کی ٹھان لی ہے ناقص انتظامات کے باعث آج شہر کی یہ حالت ہے وزیر بلدیات کی بدیانتی کی سزا کراچی کے شہریوں کو بھگتنا پڑ رہی ہے وزیربلدیات کے بھاشن سے عوام کے مسئلے حل نہیں ہوسکتے ۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار گذشتہ شب سے اپنے حلقے میں امدادی سرگرمیوں اور نکاسی آب کے لیے کوششوں میں مصروف ہے انہوں نے گلستان جوہر ،حنا گارڈن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور اپنے کارکنان کے ہمراہ شہریوں کی مدد میں مصروف رہے اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کام سندھ حکومت کو کرنا چاہیے وہ ہم کررہے ہیں شہر ڈوبتا رہا اور وزیراعلیٰ سیر سپاٹوں میں مصروف رہے کراچی کی لوکل انتظامیہ بھی گذشتہ سب کہیں متحرک نظر نہیں آئی بڑی دیر کردی مہربان آتے آتے کے مصداق انتظامیہ کو بھی دوسرے دن عوام کا خیال آیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد نکاسی آب کے عمل کو مکمل کرلیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے انتظامیہ سے ہم مکمل تعاون کررہے ہیں ابھی بھی دیر نہیں ہوئی انتظامیہ جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر مسائل کو حل کرے تاکہ مزید کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے ۔