کراچی(نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس جانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے،ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثناء فائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،اپنی استطاعت کے مطابق ہم سب کو ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمیر ثناء فائونڈیشن کے انچارج مالیکیولر لیب محمد زوہیب کی جانب سے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں عمیر ثناء فائونڈیشن کے دفتر واقع یاسین آباد میں تقریب ِ پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے رجسٹراد جامعہ کراچی ڈاکٹر سلیم شہزاد،ڈائریکٹر نیشنل سینٹر فار پرٹیومکس ڈاکٹر شمشاد زرینہ،شعبہ بائیو کیمسٹری کے ڈاکٹر مصطفی کمال،بیگم محسن انوری،معروف ہیماٹالوجسٹ وعمیر ثناء فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری ،ڈاکٹر محمد زوہیب،عمیر ثناء فائونڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ندیم اختر اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر عمیر ثناء فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف حسین انصاری،محسن شیخانی، تحسین اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔
تھیلے سیمیا کے خاتمے کیلئے عمیر ثناء فائوندیشن کی کوششیں قابل قدر ہیں: ڈاکٹر خالد عراقی
Jul 31, 2019