اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے جرم میں سزا یافتہ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں۔شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کیلئے گورنمنٹ ہاس مری کی طرز پر شاہانہ فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ دیگر قیدیوں سے مذاق ہے۔ انہوں نے کہا شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔جہاں بلاتفریق قانون کا یکساں اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے۔اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔
بدعنوانی کے جرم میں سزا یافتہ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں: فردوس عاشق
Jul 31, 2019