آ رمی چیف سے سربراہ ازبک سکیورٹی سروسز کی ملاقات، تربیت، انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Jul 31, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سٹیٹ سکیورٹی سروسز کے چیئرمین جنرل عبدالسلام عزیزو کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فوجی رابطوں‘ تربیت اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سٹیٹ سکیورٹی سروسز کے چیئرمین عبدالسلام عزیزو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی‘ علاقائی سکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات دونوں جانب سے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور بھی زیرغور آئے۔ دونوں کے درمیان فوجی رابطوں‘ تربیت اور انسداد دہشت گردی کے امور کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ازبک مہمان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں