آج ملکی دولت لوٹنے والے جیلوں میں ہیں،وہ غیرملکی قرضوں کاحساب دیں،عامرکیانی

اسلام آباد (عزیز علوی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے کہا ہے کہ پارٹی سے حکومت بنتی ہے حکومت سے پارٹی نہیں بنتی پی ٹی آئی اپنی حکومت کو گائیڈ لائن بھی دے گی مہنگائی ہمارے سامنے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پراٹھے پر کتنا گھی اور آٹا لگتا ہے جو لوگوں کو120 روپے اور چائے کا کپ 40 روپے میں ملتا ہے ہماری جماعت حکومت سے کہہ رہی ہے عوام کو آٹا گھی سستا دیں وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو حکم دے دیا ہے کہ وہ عوام کی دہلیز تک سستی اشیائے خوردونوش پہنچائے سیاست میں تحریک انصاف ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے جو دوببڑی سیاسی جماعتیں ہیں ان کی قیادت کرپشن اور منی لانڈنرنگ میں گرفتار ہے ہمارا سیاسی کلچر یہ ہونا چاہئے کہ بدعنوان قیادت کے سامنے بھی ان جماعتوں کے اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدان آزادانہ فیصلے کرسکیں تحریک انصاف اس وقت واحد ملک گیر پارٹی ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہماری جماعت سب سے نمایاں ہوکر سامنے آرہی ہے نوائے وقت سے انٹرویو میں عامر محمود کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے23 سالہ سیاسی جدوجہد جس مقصد کیلئے کی اسی کے باعث آج ملکی دولت لوٹنے والے جیلوں میں ہیں ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ حساب دے دیں غیر ملکی لئے گئے قرضے کہاں گئے قرض لینا جرم نہیں امریکہ ، چین اور روس بھی قرضے لیتے ہیں لیکن وہ قرضے قوم کی امانت ہوتے ہیں وہ قوم پر خرچ ہونے چاہئیں ایسا نہ ہونے سے آج عام پاکستانی غربت سے دوچار ہے تحریک انصاف بطور پارٹی یہ چاہتی ہے کہ دولت کا ارتکاز غریب میں جائے تاکہ وہ پیسہ گردش میں رہیاور اس طرح ملکی معیشت کا پہیہ رواں رہے پیسہ کماکر گھروں میں بند کرلینے والوں نے ملک سے پیسے کی روانی ختم کی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ میں پاکستانیوں نے وہاں جس جوش و جذبے سے ان کا استقبال کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان سے کس قدر توقعات رکھتے ہیں انہیں پتہ ہے ماضی کے سیاسی قائدین نے ملکی دولت لوٹی لیکن عمران خان جو قرضہ لے رہے ہیں وہ عوام پر خرچ ہوگا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پارٹی آئین اور نئی تنظیم سازی سے پارٹی عوام میں سرائت کر جائے گی اور انشاء اللہ اگلے30 سال سیاسی میدان میں کوئی دوسری جماعت تحریک انصاف کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکے گی اس لئے ہم اپنے کارکنوں اور عوام کے درمیان جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں پارٹی کارکنا ہمارے لئے بڑے اہم ہیں ان کی خدمات کی قدر افزائی کرتے ہیں عوام کو اب کوئی جماعت کھوکھلے نعروں سے بیوقوف نہیں بنا سکتی تحریک انصاف کا نیا آئین اسی وقت سود مند ہوگا جب اس سے ملکی سیاسی کلچر بھی تبدیل ہوگا تحریک انصاف کیلئے ہر پاکستانی اہم ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی طبقے سے ہو ہم سب کی یکساں خدمت کریں گے سیاست میں جو ہمارے إکالف ہیں ہمارے دروازے ان کی داد رسی کیلئے بھی کھلے ہوئے ہیں ہم عوام کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھ رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام حکومت کی جانب سے نئی نئی خوشخبری سنے گی اور تحریک انصاف بھی اپنی جماعت کی حکومت کی کارکردگی بہتر بنوائے گی کیونکہ بطور جماعت ہم نے عوام کے سامنے جاتاہے عوام کیلئے اچھا سیاسی کلچر بننا چاہئے کیونکہ ماضی کے سیاسی کلچر سے عوام بیزار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ایران اور افغانستان کے مسائل سے بات چیت کی جس سے خطے میں حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے یہ بات انہوں نے اس لئے کی کہ وہ امریکہ کے سامنے پاکستانیوں کے لیڈر بن کر گئے اور عوام نے ان کا ساتھ دیا ۔

ای پیپر دی نیشن