اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ خالد شیخ محمد سعودی عرب کیخلاف امریکہ سے عدالتی ڈیل پر تیار ہو گیا۔ سزائے موت کی منسوخی کے بدلے خالد شیخ سعودی عرب کیخلاف بطور گواہ پیش ہوگا۔ مقدمہ گیارہ ستمبر حملوں کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں نے دائر کر رکھا ہے۔ خالد شیخ کو 2003ء میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خالد شیخ محمد امریکہ سے سعودی عرب کیخلاف عدالتی ڈیل پر تیار، امریکی جریدے کا دعویٰ
Jul 31, 2019