انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی ‘افتتاح

Jul 31, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس ) سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئن شپ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگئی ، افتتاح صوبائی وزیرکھیل ، امورنوجوانان وسیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کیا۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران موجود تھے۔ پنجاب کے 9ڈویژن کی پاورلفٹنگ اورکک باکسنگ کی ٹیمیں موجود تھیں۔ رائے تیمورخان نے ٹرافی کی رونمائی کرکے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔انہوںنے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہتاہوں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ سامنے لیکر آئیں اور ان کو مزید تربیت دیکر نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کی تیاری سے سپورٹس میں میرٹ آئے گا ، کسی کھلاڑی کی حق تلفی نہیں ہوگی سب کو یکساں مواقع ملیں گے۔

مزیدخبریں