لندن(آئی ا ین پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر ایشز سیریز کا آغاز فاتحانہ اندزا میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اب ایشز سیریز میں بھی ٹیم کے پاس ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا ایڈوانٹج ہوگا۔ عالمی کپ ٹائٹل جیتنے کے بعد اب تمام تر توجہ ایشز سیریز جیتنے پر مرکوز ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔اپنے ایک بیان میں معین علی نے کہا کہ حالیہ ورلڈ کپ جیسا میگا ایونٹ جیتنے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ کینگروز کو پہلے میچ میں شکست دیکر ایشز سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز سے کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کے بعد ایشز سیریز بھی انگلینڈ میں ہورہی ہے اس لئے ٹیم کے پاس ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا ایڈوانٹج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ ایشز سیریز جیتنے پر مرکوز ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے پوری ٹیم کو سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔