ساہیوال‘ ہڑپہ (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 2 خواجہ سرائوں کے قتل کا نوٹس لینے پر پولیس نے فور ی پیش رفت کرتے ہوئے ایک ملزم زبیر کو حراست میں لیکر آلہ قتل اور موبائل فون بر آمد کرلئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ کو قاتلوںکو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی بنیادوںپر تفتیش شروع کی اور موبائل ڈیٹا نکلوا کر تفتیش کو آگے بڑھایا۔ پولیس ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش کی تو ملزم زبیر نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے آلہ قتل اور خواجہ سرائوں کے موبائل فون برآمد کروا دیئے ہیں۔ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔ واضح رہے خواجہ سرا 30 سالہ اشفاق عرف نادیہ اور 26 سالہ سلمان عرف مسکان کو گزشتہ ہفتے قتل کر دیا گیا تھا۔
ہڑپہ: خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار‘ اعتراف جرم کر لیا
Jul 31, 2019