لندن (اے پی پی) برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ایک اور جنگی بحری جہاز 'ایچ ایم ایس ڈنکن' خلیج عرب پہنچ گیا ہے ۔ تیل بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ ایران نے تیل برادار جہازوں کے تحفظ کے لیے جنگی کشتیاں تنگنائے ہرمز میں تعینات کی ہیں۔ حال ہی میں تنگنائے ہرمز ایران اور برطانیہ کے درمیان اس وقت کشیدگی کا موجب بنی جب ایران نے برطانیہ کے دو تیل بردار جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ گزشتہ ہفتے برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ وہ یورپی مْمالک کی قیادت میں مال بردار جہازوں کے تحفظ کے لیے ایک بحری فورس تشکیل دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
آئل ٹینکروں کے تحفظ کیلئے برطانیہ نے ایک اور جنگی بیڑہ خلیج بھیج دیا
Jul 31, 2019