مولانا فضل الرحمن پہلی بار بپھرے ہیں,سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کرینگے تو ان کیساتھ بھی ایسا ہی ہوگا:شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پہلی بار بپھرے ہیں، مدرسوں کے طلبہ کو سڑکوں پر نہ لائیں، مولانا کی پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے علیک سلیک ہوئی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا ادھر سے ادھر ہوجائے آئین میں ترمیم نہیں ہوگی، دنیا نے عمران خان کو کرپشن سے پاک لیڈر تسلیم کیا ہے ، عوام سمجھ گئے ہیں کہ کون کرپشن میں ملوث ہے، جو چیخ رہا ہے وہ جیل میں جائے گا، مولانا فضل الرحمن کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے، مولانا فضل الرحمان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یہ ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی، مولانا فضل الرحمن پہلی بار بپھرے ہیں، مدرسوں کے طلبہ کو سڑکوں پر نہ لائیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سال پرانی ویڈیوز چلا کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے، اپوزیشن چوری ڈاکے کے بعد میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  مہنگائی ان چوروں اور ڈاکوئوں کی وجہ سے ہے جو پیسے بھی لے گئے اور واپس بھی نہیں دیتے،مہنگائی اور مسائل جہیز میں ملے ہیں ان سے نمٹ رہے ہیں، یکم اگست سے پہلا ٹوئٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ  دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے جا رہا ہے، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ریل کی ترقی ہوگی،70 فیصد آبادی سے ریل گزرتی ہے، روڈ پر بہت رش ہے، آئے دن حادثات ہو رہے ہیں، درجنوں لوگ ہر روز مر رہے ہیں.

ای پیپر دی نیشن