راجہ شہبازخان گلگت بلتستان کےچیف الیکشن کمشنرمقرر

راجہ شہباز خان کو گلگت بلتستان کا چیف الیکشن کمشنر مقر ر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے گورنر کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ نے راجہ شہباز خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 راجہ شہباز خان گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

 ان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہورہی ہے۔ گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے  چیف جج ان سے حلف لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن