مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Gurez میں Baktur کے مقام پر پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر نامعلوم افراد نے ترال میں بھارتی پولیس کی پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فوج نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا اور حملہ آوروں کی تلاش کےلئے تلاشی کی کارروائی کی۔
بھارتی فوج نےمزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
Jul 31, 2019 | 17:05