پاکستان اورسعودی عرب کااطلاعات اورثقافت کےشعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق,  وزیر خارجہ نےپاکستان کےلئے حج کوٹہ دولاکھ تک بڑھانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

پاکستان اور سعودی عرب نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ذرائع ابلاغ سے متعلق سعودی وزیر ترکی بن عبداللہ الشبانہ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

 اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک سعودی اعلیٰ رابطہ کونسل کا قیام دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 وزیر خارجہ نےپاکستان کےلئے حج کوٹہ دولاکھ تک بڑھانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن