پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی 

Jul 31, 2019 | 23:49

ویب ڈیسک

 دوروزہ مندی کے بعدپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی31700،31800اور31900پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،63.84فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہااور کاروباری حجم بھی گزشتہ روزمنگل کے مقابلے میں36.91فیصدزائدرہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ23ارب75کروڑ روپے سے زائدبڑھ گیا۔بدھ کو شیئرز مارکیٹ میںفروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31544پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاںسیمنٹ،توانائی،اسٹیل، فوڈزاوربینکنگ سیمت منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 31968پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس280.36پوائنٹس اضافے سے31938.82پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس161.87پوائنٹس اضافے سے15231.81پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس771.34پوائنٹس اضافے سے50569.36پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس86.03پوائنٹس اضافے سے23118.82پوائنٹس پربندہوا ۔ بدھ کومجموعی طورپر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں23ارب75کروڑ59لاکھ37ہزار815ر وپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر63کھرب84ارب29کروڑ93لاکھ75ہزا ر649روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر7کروڑ2لاکھ23ہزار630شیئرزکاکا روبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ89لاکھ34ہزار810شیئرزز ائد ہیں۔

مزیدخبریں