کراچی(کامرس رپورٹر)سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ آف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) 2020 کے پہلے اجلاس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پاکستان میں جی ڈی پی کی ترقی کے لئے پاکستانی شہروں کی جامع منصوبہ بند ی ایک اہم شرط ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ سلطان رحمان اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ کے کنوینر،ممتاز کاروباری شخصیت عبید سلیم پٹیل کی زیرصدارت اس میٹنگ میں ممتازماہر ین ماحولیات اور وزیر اعظم ٹاسک فورس کے ممبروائس ایڈمرل (ر) سید عارف اللہ حسینی، سابق نائب صدر انسٹی ٹیوٹ آف آر کیٹکٹ پاکستان ممتاز جیلانی، سابق وائس چیئرمین آباد کریم آڈیا، معروف آرکیٹیکٹ صوبیہ وائیں، ممبر گورننگ باڈی پاکستان انجینئرنگ کونسل محمد ا دریس ، کنگزگروپ کے ما لک ا ویس تھانوی، ہمایوں سلیم، عسکری آغا، محمود پاشا، تعمیراتی شعبے ممتاز شخصیات تعلیم اور نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں عبید سلیم پٹیل نے نشاندہی کی کہ 2025 تک پاکستان کی نصف آبادی شہروں میں رہنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور پاکستان میں شہریوں کے اس بڑھتے ہوئے رجحان سے پاکستانی شہروں کی پہلے سے ہی نازک حالت پر دباؤ بڑھانے کے مترادف ہے۔
پاکستانی شہروں کی جامع منصوبہ بندی ملک کی ترقی کیلئے اہم شرط ہے،عبیدسلیم پٹیل
Jul 31, 2020