نئی دہلی (پی پی آئی) دہلی حکومت نے دارالحکومت میں ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) 30 فیصدسے کم کرکے 16.75 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے اس ایندھن کی قیمت فی لیٹر 8.36 روپے کم ہو جائے گی۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کابینہ میٹنگ میں کئے گئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے 8.36 روپے کم ہوکر 73.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
دہلی میںڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی ، نرخ73.64 روپے لیٹرمقرر
Jul 31, 2020