ایس ایم منیراتحاد و اتفاق کے علمبردارہیں،عامراقبال

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبر مینجنگ کمیٹی اور سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی آباد،معروف بلڈر عامراقبال نے 5 اگست کو بلائے گئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو اورجنرل باڈی اجلاس کے ایجنڈے سے ایف پی سی سی آئی کیہیڈ آفس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے آئٹم کو واپس لینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بزنس کمیونٹی کے قائد ایس ایم منیر نے برقت اجاگر کیا اور یو بی جی کے رہنمائوں زبیرطفیل اورخالدتواب نے بزنس مین پینل کے رہنمائوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ حل کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی نمائندہ ادارے ایف پی سی سی آئی کو مضبوط ، مستحکم ، فعال اور حقیقی معنوں میں تاجروں اور صنعت کاروں کی موثر آواز بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پرہونا ضروری ہے -عامر اقبال نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اپنے ہردلعزیز قائد ایس ایم منیر کی آواز پر متحد ہوچکی ہے اور یو بی جی ایک مضبوط ترین نمائندہ جماعت ہے،ایس ایم منیر پاکستان کے وہ تاجرلیڈر ہیں جنہیں اگر کوئی کام کہا جائے تو وہ اس کام کو پایہ تمکمیل تک پہنچا کر ضرورت مند کوخود آگاہ کرتے ہیں،ایسے لیڈر اتحاد و اتفاق کے فروغ کے علمبردارہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے کو تقسیم ہونے سے بچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن