سکواش کے عالمی چیمپن جان شیر خان کی کمر کا آپریشن مکمل،صحت بہتر ہونا شروع

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام پوری دُنیا میں روش کرنے والے جان شیر خان جو کمر کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا تھے کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میںکمر کے مہروں کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران میں آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اورچھ مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ سمیت 99 پروفیشنل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھنے والے جان شیر خان کا کمر کے مہروں کے کامیاب آپریشن کے بعد کہنا تھا کہ اللہ کے خاص فضل و کرم ، ڈاکٹر ز کی محنت اور لگن سے میرا آپریشن کامیاب ہواہے،میں اپنے پرستاروں،دوستوں، رشتے داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے خصوصی دْعائیں کیں اور پیغامات بھیجے۔

ای پیپر دی نیشن